میں اب اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا رہا ہوں،ظفر علی

ظفر علی کی پہلی شادی اداکارہ سلمی حسن اوردوسری اداکارہ نوین سے ہوئی اور وہ بھی نہ چل سکی

پیر 24 مارچ 2025 11:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اظفر علی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں، وہ کئی مشہور شوز کے پیچھے بطور تخلیقی دماغ خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور کئی نئے چہروں کو انڈسٹری میں متعارف کروا چکے ہیں۔ ان کی کامیڈی ٹائمنگ اور مانی کے ساتھ جوڑی کو آج بھی ایک یادگار جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اظفر علی کی پہلی شادی اداکارہ سلمی حسن سے ہوئی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے، بعد ازاں انہوں نے مشہور اداکارہ نوین وقار سے دوسری شادی کی، تاہم یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور طلاق پر ختم ہوا۔اظفر علی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل دور پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میری پہلی شادی ختم ہوئی اور میں نے نوین وقار سے دوسری شادی کی تو مجھے شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :