تیلدار اور پھلی دار اجناس کی ملکی برآمدات میں جنوری 2025کے دوران 42.42فیصد اضافہ

پیر 24 مارچ 2025 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) تیلدار اور پھلی دار اجناس کی ملکی برآمدات میں جنوری 2025کے دوران 42.42فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.7ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جنوری 2024میں تیلدار اورپھلی دار اجناس کی برآمدات کی مالیت 3.3ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح جنوری 2024کے مقابلے میں رواں سال جنوری کے دوران تیلدار و پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 1.4ارب روپے یعنی 42.42فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :