کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے بچی زخمی

پیر 24 مارچ 2025 12:11

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کمسن غیر مقامی بچی زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سانیال ہیرا نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی سات سالہ بچی کی شناخت آنچل کماری کے طورپر ہوئی ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے ۔آنچل کماری کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔