پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کا شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے پر غور

ہیڈ کوچ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 مارچ 2025 11:51

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کا شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے پر غور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مارچ 2025ء ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے ہیڈ کوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فل سمنز کہ جگہ نیا ہیڈ کوچ لائے جانے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شان مسعود کو بھی سیزن ٹین میں کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 
ذرائع نے بتایا کہ فل سمنز کی بنگلہ دیش ٹیم کی مصروفیات کے باعث ان کو کراچی کنگز مینجمنٹ نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
کراچی کنگز شان مسعود کی جگہ نیا کپتان لانے کا سوچ رہی ہے تاہم نئے کپتان کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ 
یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔