آئی پی ایل 2025ء: روہت شرما نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

37 سالہ اوپنر آئی پی ایل کی تاریخ میں 18 ویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 مارچ 2025 15:02

آئی پی ایل 2025ء: روہت شرما نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مارچ 2025ء ) تجربہ کار اوپنر روہت شرما نے آئی پی ایل 2025ء میں ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
37 سالہ اوپنر آئی پی ایل کی تاریخ میں 18 ویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

 
روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں خلیل احمد کی گیند پر شیوم دوبے کو آسان کیچ دینے سے پہلے تین ڈاٹ گیندوں کا سامنا کیا۔ 

آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے بیٹرز: 

گلین میکسویل (DC/KXIP/MI/RCB) – 18 
دنیش کارتک (DC/GL/KKR/KXIP/MI/RCB) – 18 
روہت شرما (DC/MI) – 18 
پیوش چاولہ (CSK/KKR/KXIP/MI) – 16 
سنیل نارائن (KKR) – 16 

روہت شرما 258 آئی پی ایل میچوں میں 18 بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں ، میکسویل نے 134 میچوں اور دنیش کارتک نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا اختتام 257 میچوں میں 18 بار صفر پر آئوٹ ہوکر کیا۔ سنیل نارائن اور پیوش چاولہ 16،16 بار بغیر کوئی رن سکور کیے آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہیں۔