سیالکوٹ،مساجد میں نماز تراویح و طاق راتوں کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

پیر 24 مارچ 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں نماز تراویح اور طاق راتوں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکل افسران کی طرف سے شہر بھر کی مختلف جامع مساجد کے دورہ کے دوران سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل سیالکوٹ طارق جاوید نے لہائی بازار کا دورہ کیا، تاجر برادری سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی اور شہر میں پارکنگ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :