کویت نے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں کمی کر دی

خلیجی ممالک کے شہریوں کے علاوہ کویت میں بسنے والے تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 5 سال مقرر کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 24 مارچ 2025 21:00

کویت نے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2025ء) کویت نے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں کمی کر دیمود افضل سی پی او میں تعینات ہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کویتی حکومت کی اعلان کردہ نئی پالیسی کے تحت کویت میں خلیجی ممالک کے شہریوں کے علاوہ بسنے والے تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 5 سال مقرر کر دی گئی ہے۔

صرف کویت کے شہریوں اور خلیجی ممالک کے شہریوں کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 15 سال ہو گی۔ جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے غیر ملکی جو کویت میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں گے، اس لائسنس کی مدت آئندہ سے 5 سال ہو گی۔

(جاری ہے)

5 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی دوبارہ سے تجدید کروانا ہو گی۔ کویتی حکومت کے اس فیصلے کو ڈرائیونگ لائسنس پالیسی کے حوالے سے حالیہ چند برسوں کا سب سے اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی لائسنس پالیسی کے حوالے سے کویتی حکام نے وضاحت کی ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں تو تبدیلی کی گئی ہے، تاہم درخواستوں کے پروسیجر اور فیسوں کے حوالے سے کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اب تک جو لائسنس جاری کیے جا چکے، ان پر نئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ پہلے سے جاری ہو چکے لائسنس درج تاریخ کو ہی ایکسپائر ہوں گے۔ کویتی حکام کے مطابق نئی تبدیلیوں کو متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں شعبہ مواصلات ، روڈ سیفٹی کو بہتر بنایا جا سکے، شعبہ مواصلات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈھالا جائے۔

متعلقہ عنوان :