بٹگرام پولیس کی کارروائی ، 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

منگل 25 مارچ 2025 13:44

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) بٹگرام پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم، وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ امجد علی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سلیم خان ، بلال اور شاہد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان رات کے اندھیرے میں لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان سے لوٹی گئی رقم، وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا پستول 30 بور، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :