عمیرآفتاب کیانی ایڈووکیٹ کی اہلیہ محترمہ ارم عمیر راجہ کی بحثیت سول جج تقرری پر ویلی بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 25 مارچ 2025 13:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) جہلم ویلی کا ایک اور بڑا اعزاز، فخر جہلم ویلی، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی محنتیں کوششیں اور حلقہ انتخاب سے محبت رنگ لائی،سابق مشیر حکومت محمد خان کیانی مرحوم کے صاحبزادے آفتاب احمد کیانی، ایس ڈی او تعمیرات عامہ کی بہو اور عمیر آفتاب کیانی ایڈووکیٹ کی اہلیہ محترمہ ارم عمیر راجہ کی بحثیت سول جج تقرری پر ویلی بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،نہ صر جہلم ویلی بلکہ ڈویژن مظفرآباد سمیت شہریان مظفرآباد کی جانب سے مبارکبادیں دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

گزشتہ روز ڈویژنل سینیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خورشید حسین کیانی،بنت حوا ایکشن کمیٹی نلوچھی،چیئرمین امن اتحاد ایکشن کمیٹی و یونائیٹڈ فورم نلوچھی طارق خان مغل،صدر مہتاب نواب خان مغل، میڈیا ایڈوائزر لیاقت بشیر فاروقی،سابق سٹی صدر خواتین ونگ پیپلز پارٹی مظفرآباد نازیہ ملک، اعجاز احمد مغل سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین، سول سوسائٹی کے زعماء اور دیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ مرحوم محمد خان کیانی نے جس طرح عوام علاقہ اور علاقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے کردار ادا کیا وہ صدیوں پر محیط ہے۔ امید ہے اب ان کی جلائی ہوئی شمع کو لے کر محترمہ ارم عمیر انصاف و قانون کی بالادستی اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے کردار ادا کریں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر تیز اور سستا انصاف میسر آئے گا۔