Live Updates

مصر نے غزہ کے حوالے سے نئی تجویز پیش کردی

منگل 25 مارچ 2025 14:51

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)مصر نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی معاہدے کو دوبارہ سے اپنے راستے پر لانے کی کوشش ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات قاہرہ میں دو با خبر ذمے داران نے بتائی ۔

(جاری ہے)

ایک مصری ذمے دار نے آج بتایا کہ حماس تنظیم پانچ زندہ قیدیوں کو آزاد کرے گی جن میں امریکی نژاد اسرائیلی شہری شامل ہے۔ اس کے مقابل اسرائیل ایک ہفتے کی فائر بندی میں داخل ہو گا اور اس دوران میں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دے گا۔حماس کے ایک ذمے دار کے مطابق تنظیم نے اس تجویز پرمثبت جواب" دیا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :