وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 25 مارچ 2025 16:01

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا چیف آف آرمی  سٹاف جنرل عاصم منیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ \932

متعلقہ عنوان :