صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

منگل 25 مارچ 2025 16:05

صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرنیپرا اتھارٹی میں کل (بدھ) کے روزسماعت ہو گی ۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :