
پیری اربن پلان کے تحت فیصل آباد کی زوننگ،نئی تعمیرات اور ہاؤسنگ کالونیوں کیلئے انوائرمنٹل امپیکٹ رپورٹ کو لازمی قرار دیدیا گیا
منگل 25 مارچ 2025 17:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ زوننگ کے تحت براؤن ایریا 30ہزار ایکڑ کم ہوا ہے جبکہ صوبائی سطح پر فیصل آباد سمیت 125شہروں کے آؤٹ لائن ڈویلپمنٹ پلان بھی تیار کئے گئے ہیں۔
وسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے ڈیپازٹ ورک کے تحت کام کرتا ہے اور سکیموں کو مکمل کرنے کے بعد کارپوریشن یا دیگر متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا جاتا ہے جن کی مرمت وغیرہ ایف ڈی اے کے دائرہ کار میں نہیں آتی تاہم انہوں نے بتایا کہ شہر کی سڑکوں کی عمومی حالات بہت خراب ہے لیکن ایف ڈی اے نے شیخوپورہ روڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کے سامنے ریمپ بھی تعمیر کیا جائے گا -انہوں نے بتایا کہ ٹریٹ بیکری چوک کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔ ایف ڈی اے سٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیسکو سے معاملات طے ہو گئے ہیں جبکہ 18میں سے 14ٹرانسفر مکمل ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ باقی بھی اس سال کے آخرتک چالو ہو جائیں گے۔ اسی طرح سنٹرل پارک اور سپورٹس کمپلیکس کے بعد ڈی پی ایس کیمپس کی عمارت چھت تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیکورٹی کے نظام کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے جس سے اس کی آباد کاری کا عمل تیز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالونیوں کے پورے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد آپس میں منسلک کر دیا جائے گا جس سے ٹرانسفر کے کیسوں کو تیز رفتاری سے نمٹایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بنی ہوئی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولر ائز کرنے کیلئے بھی کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کو 11بلین کی فنڈنگ مل گئی ہے جس سے سیوریج کے نظام کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی سروس ایریا میں توسیع کی بھی ضرورت ہے تاکہ اس میں بننے والی نجی رہائشی کالونیوں کو بھی سیوریج کی سہولت مہیا کی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ میٹرو بس سروس کا منصوبہ الیکٹرک بسوں سے بالکل الگ ہے۔ فیصل آباد کیلئے 86بسیں مختص کی گئی ہیں جو چھ روٹوں پر چلیں گی۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہری مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس شہر کا سب سے اہم مسئلہ وسائل کی کمی ہے اسلئے پروونشل فنانس کمیشن کی طر ز پر ڈسٹرکٹ فنانس کمیشن قائم کیا جائے تاکہ ہر شہر کو اس کی آبادی کے تناسب سے محاصل میں سے حصہ مل سکے۔ سوال و جواب کی نشست میں وحید خالق رامے، رانا فیاض احمد، طارق محمود قادری، رانا سکندر اعظم، میاں تنویر، چوہدری محمد نواز، میاں محمد عامر، عامر شہزاد اور شیخ محمد یٰسین سمیت دیگر ممبران نے حصہ لیا۔ آخر میں سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کو چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں خصوصی پن لگائی اور شیلڈ بھی پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.