ڈپٹی کمشنر چمن کی اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز و پولیس فورس کے افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

منگل 25 مارچ 2025 18:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ اور لیویز و پولیس فورس کے دیگر افسران و اہلکاروں کو رمضان کے آخری عشرے میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلئے انہوں نے اے سی چمن صدرامتیازعلی بلوچ ، ہیڈکواٹر انچارچ رسالدار حاجی جہانگیرخان کاکڑ ، نائب رسالدار عبدالباری اور لیویز و کیو آر ایف فورسز کوعلاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے شہر کے مختلف علاقوں اور ناکوں پر اچانک سینپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام لیویز فورس کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں میں پورے علاقے میں سیکورٹی کی انتظامات مزید سخت کریں اور علاقے میں 24 گھنٹے گشت جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :