ضلع کا امن خراب کرنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو

منگل 25 مارچ 2025 19:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرخادم حسین بھنگر،ہائی وے انچارج سمیت تمام لیویزتھانہ انچارج نے بھرپورشرکت کی ۔میٹنگ میں تمام انچارجز نے اپنے اپنے علاقے کی صورتحال اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیااور کہا کہ نیشنل ہائی وے گشت بھی روزانہ کی بنیاد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ضلع کا امن خراب کرنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر گشت انتہائی ضروری ہے،کسی قسم کی کوئی بھی واردات ہونے پر متعلقہ انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کی عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

متعلقہ عنوان :