محسن نقوی ،طلال چوہدری کا آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 25 مارچ 2025 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی کا درد میں خود محسوس کر چکا ہوں،والدہ کی وفات ناقابل تلافی صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ عنوان :