ارتھ آورمنانے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،رانا شہزاد احمد

منگل 25 مارچ 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ارتھ آور (Earth Hour) ایک عالمی مہم ہے جو ہر سال مارچ کے آخری ہفتہ کی شام کو منائی جاتی ہے۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔یہ دن محض بجلی بند کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ ایک علامتی پیغام ہے کہ ہمیں ماحولیاتی مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا چھوٹا سا قدم بھی ماحولیاتی بہتری میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر آدم حوا ویلفیئر آرگنائزیشن رانا شہزاد احمد نے ارتھ منانے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 2007 میں ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (WWF) اور سڈنی کے مقامی حکام نے مشترکہ طور پر شروع کی۔

(جاری ہے)

اس کا آغاز آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا، جہاں لاکھوں لوگوں اور کاروباری اداروں نے ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری بجلی بند کرکے زمین کی بقا کے لیے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اسکا مقصد لوگوں میں توانائی کے ضیاع کو روکنے کے لیے شعور پیدا کرنا،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اورموسمیاتی تبدیلیوں (Climate Change) سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے اس لئےدنیا بھر میں لوگ، کاروباری ادارے اور حکومتیں رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک غیر ضروری بجلی بند کرکے اس مہم میں حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :