Live Updates

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے تحقیقاتی فارم جلال پور پیر والا میں 10 ہزار پودوں کی شجرکاری

منگل 25 مارچ 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے تحقیقاتی فارم جلال پور پیر والا میں سوئی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے کاربن آف سیٹنگ شجر کاری مہم کا اغاز کیا گیا،جس میں 18 اقسام کے10 ہزار پودے لگائے گئے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش تھے ۔ تقریب میں سوئی گیس کمپنی کے افسران چیف انجینیئر عثمان کریم بیگ، جنرل مینجر عمران خان عثمان خان سینیئر مینجر اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ بنجر زمینوں پر ایسے پودوں کی کاشت سے ہم مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد ازما ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی یونیورسٹی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شجرکاری کا یہ منصوبہ مستقبل میں زر مبادلہ میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

تقریب میں جامعہ کے قائم نقام وائس چانسلر سمیت کوارڈینیٹر فیکلٹی اف ایگریکلچر انجینئرنگ ڈاکٹر عالمگیر اختر ڈاکٹر کاشف رزاق، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر باقر حسین ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر گلزار اختر ڈاکٹر اسد ملک، عابد رضا ڈپٹی ڈائریکٹر فارم، ڈاکٹر وسیم حسن، ڈاکٹر محمد عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات