سرینگر،بھارتی فورسز کے کولگام میں ارکان جماعت اسلامی کے گھروں پر چھاپے

منگل 25 مارچ 2025 21:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپے ضلع کولگام کے علاقوں سوپٹ دیوسر اور زنگل پورہ میں مارے گئے۔بھارتی فورسزنے علاقے میں جماعت اسلامی کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے لیے تنظیم کے ارکان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔