ملتان شہر کے متعدد علاقوں میں ایم ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

منگل 25 مارچ 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ چونگی نمبر 6،نادرن بائی پاس،ماڈل ٹاؤن چوک،بہادر پور،بہاالدین زکریا یونیورسٹی،بچ ولاز،اڈا صدیق آباد اورلطف آباد تک روڈ سائیڈز کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :