ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کی موجودگی میں متعلقہ افسران کو بذریعہ فون ہدایات جاری کیں

منگل 25 مارچ 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں لین دین معاملات پر فراڈ، لڑائی جھگڑے و دیگر شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے شہریوں کی درخواستوں پر ایس پیز،سرکل افسران اورایس ایچ اوز کو کارروائی کیلئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی موجودگی میں متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کالز ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم کا انسداد اور انصا ف کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ شہریوں کو مساجد و بازاروں میں تحفظ کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل با عزت طریقے سے حل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔