وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 25 مارچ 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

متعلقہ عنوان :