ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی تھاکوٹ، چانجل اور تھانہ کوزہ بانڈہ کے معززین کے ساتھ ملاقات

بدھ 26 مارچ 2025 11:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ضلعی پولیس سربراہ محمد ایاز اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے مشران علاقہ سے تھانہ تھاکوٹ اور تھانہ کوزہ بانڈہ میں ملاقات کی ۔ علاقہ میں امن و امان، رمضان المبارک و عیدالفطر کے سیکورٹی انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ مشران علاقہ نے اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ محمد ایاز نے اس موقع پر مشران سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک لیزان کمیٹیوں کو مزید موثر بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ کے انسداد کےلئے مشران علاقہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مشران کا کہنا ہے کہ مشکوک اشخاص کی علاقہ میں آمدورفت اور مشکوک سرگرمیوں پر پولیس کو فوری اطلاع دی جائے گی۔ ملاقات کے آخر میں افسران نے مشران علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔