چیئرمین سینیٹ کا سینئر رپورٹرنوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 26 مارچ 2025 12:02

چیئرمین سینیٹ  کا  سینئر رپورٹرنوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال  پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :