سعودی انسداد بدعنوانی ادارے کی 313مشتبہ افراد سے تفتیش، 82 گرفتار

بدھ 26 مارچ 2025 13:47

سعودی انسداد بدعنوانی ادارے کی 313مشتبہ افراد سے تفتیش، 82 گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے سرکاری ادارنے نزاہہ نے مارچ 2025 کے دوران 1,453 معائنہ دوروں کے ذریعے متعدد مجرمانہ اور انتظامی مقدمات کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد بدعنوانی کمیشن نے اپنے X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ 313 مشتبہ ملزمان سے تفتیش کی گئی اور 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو رشوت ستانی میں ملوث پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی، وزارت بلدیات اور ہاسنگ اور زکو، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ملازمین ہیں۔