
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد کمانڈر ہلاک
جنوبی وزیرستان کے علاوہ تورہ گولہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا
ساجد علی
بدھ 26 مارچ 2025
12:01
(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے اہلکار مقبول اکبر کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ہنگو میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان، ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان، ایس پی انوسٹی گیشن عارف خان، ایس پی آپریشن اسد زبیر خان اور دیگر پولیس افسروں ا ور اہلکاروں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن، ڈی پی او ہنگو اور ڈپٹی کمشنر نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائیں اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی، ڈی آئی جی عباس مجید خان مروت نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بعدازاں شہید کے جسد خاکی کو اپنے آبائی علاقے دربند روانہ کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کی نایاب معدنیات پر مشترکہ پہل
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.