ڈپٹی کمشنرساہیوال شاہد محمود نے ضلع ساہیوال میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 26 مارچ 2025 16:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوا ل شاہد محمود نے ضلع ساہیوال میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانے اور مذہبی تشدد سے بچنے اور ہم آہنگی اور امن برقرار رکھنے کے لئے تمام مسائل کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ساہیوال اور چیچہ وطنی، ڈی ایس پی سٹی /ایس ڈی پی او سرکل ساہیوال،ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او صدر سرکل، ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او صدر چیچہ وطنی، صدر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال، صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل بارایسوسی ایشن چیچہ وطنی، صدر اتحاد بین المسلمین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جامعہ فریدیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی پیر مظہر فرید شاہ، حاجی احسان الحق فریدی، سنی تحریک کے محمد اعجاز قادری، دعوت اسلامی کے محمد اویس عطاری، پیر احسان الحق ادریس، جنرل سیکرٹری مدرسہ انوارالفرید عبدالقادر نقشبندی، ڈویژنل صدر تحریک لبیک پاکستان سید صابر شاہ، احمد علی سکھیرا، جامعہ مسجد نور کے قاری بشیر احمد، ناظم اعلیٰ جامعہ رشیدیہ قاری سعید بن سعید، دربار بابا مست کے گدی نشین سید غلام اصغر شاہ، خطیب نورالمساجد چیچہ وطنی مفتی ظہیر احمد بابر، درس پیر جی چیچہ۔

(جاری ہے)

وطنی کے مولانا حفاظ الرحمن اور سربراہ مرکزی امام بارگاہ سید مہدی الطاف شاہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔