مصرمیں مسجد میں بھگدڑ اور افراتفری کے دوران آٹھ سالہ بچی جاں بحق

بدھ 26 مارچ 2025 17:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)مصرمیں مسجد میں بھگدڑ اور افراتفری کے دوران آٹھ سالہ بچی جاں بحق اور آٹھ خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ صوبے اقصر کے علاقے العوامیہ کی مسجد العتیق میں پیش آیا جہاں تہجد کی نماز کے دوران میں مسجد کے قریب آنگن سے دھواں اٹھنے کی وجہ سے نمازیوں میں خوف و ہراس اور افراتفری کی حالت پیدا ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھوئیں کو بعض خواتین نمازیوں کے پاس سے اٹھتا دیکھا گیا جس پر خواتین یہ سمجھیں کہ مسجد میں آگ لگ گئی ہے۔ اس غلط خیال کے سبب خواتین کے بیچ شدید بھگدڑ مچ گئی جو خوف کے مارے مسجد سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں۔اس بھگدڑ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی کچلی گئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

متعلقہ عنوان :