امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی

امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا،وائٹ ہائوس

منگل 1 جولائی 2025 14:48

امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق نئی پالیسی پر دستخط کر دئیے۔ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی کیوبا پالیسی واپس لے لی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی۔ وائٹ ہاوس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :