Live Updates

اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ

امریکا کی فنڈنگ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے می\ں مدد دے رہی ہے،رپورٹ

منگل 1 جولائی 2025 14:51

اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اسرائیل مشرق وسطی میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ میں 46.5 ارب ڈالر خرچ کیے۔

(جاری ہے)

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے، اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کے لیے دیے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات