Live Updates

غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ

حماس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں،بیان

منگل 1 جولائی 2025 14:59

غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حماس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے برطانیہ میں اسرائیل مخالف نعرے لگانے والے کو امریکی ویزا نہ دینے کے بارے میں کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے۔

ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزا منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات