ایبٹ آباد،پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے 90 لاکھ 42 ہزار روپے کے چیک تقسیم

بدھ 26 مارچ 2025 17:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لیے 90 لاکھ 42 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ویلفئیر فنڈز میں سکالرشپس کی مد میں 91 پولیس ملازمین کو 28 لاکھ 85 ہزار روپے ، 59 پولیس ملازمین کو جہیز فنڈ کی مد میں 56 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ 12 پولیس ملازمین کو میڈیکل فنڈ کی صورت میں 4 لاکھ 67 ہزار روپے کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک تقریب کے دوران پولیس ملازمین اور ان کی فیملی ممبران میں چیک تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :