شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا

بدھ 26 مارچ 2025 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک موجودہے۔لاہور میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قلت کے تاثر کویکسرمستردکردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان شوگرملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چینی کی قیمتیں حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہیں اور چینی کی ایکسپورٹ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلاکر قیمتیں بڑھارہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ 80فیصد چینی صنعتی اورکمرشل سیکٹر جبکہ 20فیصدگھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں، حکومت دونوں سیکٹرز کیلئے قیمتوں کے تعین کا الگ طریقہ کار اپنائے۔

متعلقہ عنوان :