ملک کے امن کو بیرونی طاقتوں کے ملک میں موجود سہولت کار شدید نقصان پہنچا رہے ہیں،ثروت اعجاز قادری

بدھ 26 مارچ 2025 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے علامہ مفتی محمد جان قاسمی اور صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک بلوچستان صاحبزادہ سعد اللہ باروزئی کی قیادت میں اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماں نے قادری ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات میں اہلسنت بلوچستان کو درپیش مسائل اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیاسی و مذہبی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ نجیب اللہ زہری،صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک بلوچستان حافظ گل حسن قادری،علامہ محمد جان قلندرانی بھی موجود تھے۔علامہ مفتی محمد جان قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی اتحاد اہلسنت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں دیوار سے لگانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن کو بیرونی طاقتوں کے ملک میں موجود سہولت کار شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔پاکستان سنی تحریک کے قائدین نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا ہے۔اتحاد اہلسنت کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ہمیں اپنی صفوں میں ایسے عناصر کو داخل ہونے سے روکنا ہوگا جو اتحاد اہلسنت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ہمارے شہید قائدین نے دین کی خدمت اور اتحاد اہلسنت کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں۔اسلام مخالف قوتیں اور ملک دشمن عناصر اتحاد اہلسنت کو ختم کرنے کے لیے فرقہ واریت اور لسانی فسادات کرانا چاہ رہے ہیں۔اتحاد اہلسنت ملک دشمن عناصر کی موت ہے۔