شب قدر پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 26 مارچ 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)شب قدر پر سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شب قدرپر سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 28 مارچ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :