چیچہ وطنی میں دو سگے بھائیوں کے قتل کے بعد تحصیل ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ، ملز م گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2025 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں دو سگے بھائیوں کے قتل کے بعد تحصیل ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ،پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گاؤں57،بارہ میں پرانی دشمنی اور زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی اختر علی اور ارشد جاں بحق ہوگئے،مقتولین کی نعشیں ہسپتال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک شخص نے ایمر جنسی وارڈ کے باہر فائرنگ کردی تاہم وہاں موجود پولیس نے ملزم کو قابو کرلیا جو قتل ہونیوالے ایک بھائی ارشد کا سسر ہے اور اپنے داماد کے قتل پرشدید غصہ کے عالم میں ہسپتال آیا اور فائرنگ کردی، شناخت یحییٰ ساکن 1،چودہ ایل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کا اسلحہ اور کار بھی قبضہ میں لے لی ہے ، ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

\378