اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا سینٹر فار سپیشل ایجوکیشن کا دورہ ،خصوصی طلباء میں عید تحائف کی تقسیم

جمعرات 27 مارچ 2025 11:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے سینٹر فار سپیشل ایجوکیشن تحصیل پسرور غوثیہ کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی ۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی طلباء میں عید تحائف بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے بہترین تعلیمی اور تربیتی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رہے گی ۔ بعدازاں انہو ں نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کلاس رومز کی دیکھ بال ،مرمت اور نئے فرنیچر کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :