راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے

ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیے گیے نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لیے

اتوار 29 جون 2025 19:30

راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شہری کی گھر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، چاچا کے گھر میں ہونے والی واردات میں دو بھتیجے ہی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق 22 جون کو فدا حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر گئے تاہم واپس آئے تو گھر میں رکھے بکس سے تقریباً پانچ تولے زیورات تالا کھول کر چوری کیے گیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو کڑیاں مدعی مقدمہ کے اپنے ہی بھائی کے بیٹوں تک پہنچیں جس پر اسکے دو بھتیجوں احتشام اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے چوری کیے گیے نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ایس پی راول محمد حسیب نے بتایاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :