Live Updates

سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف

اگر مولانا 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو یہ بنچ تشکیل نہ پاتا،شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت اور تشویشناک ہے *امن وامان کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہے، مشیر اطلاعات

اتوار 29 جون 2025 21:25

سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، ..
 آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مولانا 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو یہ بنچ تشکیل نہ پاتا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے مولانا فضل الرحمان کو سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کا بینیفیشری اور موجب قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان 26 ویں ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو ایسے متنازع فیصلے کی راہ ہموار نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ فیصلہ پہلے سے معلوم تھا پی ٹی ا?ئی کا حق دیگر جماعتوں کی جھولی میں ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ فیصلے کے سیاسی اثرات ضرور ہیں مگر پی ٹی ا?ئی کی صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت اور تشویشناک ہے *امن وامان کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں، امن وامان کا قیام ہماری ترجیح ہے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات واقعے میں نااہلی کا عنصر موجود ہے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کے کنارے تجاوزارت سانحے کی بنیادی وجہ ہے صوبائی حکومت نے تجاوزات کیخلاف ایکشن لیا تو عدالتوں نے سٹے دیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ وفاق کا انتقامی رویہ ہے، بیرسٹر سیف وفاقی حکومت صوبے کے عوام کو پی ٹی ا?ئی کی حمایت کی سزا دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق بجلی منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کا اربوں روپے کا مقروض ہیوفاق بجلی کی مد میں ریلیف دے، بیشک ہمارے منافع سے کٹوتی کرلے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں صرف ٹک ٹاک کی حد تک ترقی ہورہی ہے، بیرسٹر سیف کی تنقید* *پنجاب میں ہر کام نمائشی، کوئی عملی اقدامات نظر نہیں ا?رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید پر 30 ارب روپے ا?لائشیں ٹھکانے لگانے کے نام پر اڑائے گئے انہوں نے کہا کہ سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث معصوم جانیں دم توڑ رہی ہیں، بیرسٹر سیف اب تک 20 معصوم بچے بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا المیہ ہے جو پنجاب کے صحت کے نظام کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ 20 ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں، لیکن مریم نواز سیاسی بیان بازی میں مصروف ہیں، بیرسٹر سیف علی امین گنڈاپور نے سوات سانحے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 افسران کو معطل کیا انہوں نے کہا کہ پاکپتن ہسپتال میں بچوں کی اموات پر کسی ذمہ دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

۔۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات