مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل

اتوار 29 جون 2025 18:00

مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
)اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ہو گئیں۔سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تہمینہ دولتانلہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیاجس پربیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور اب وہ روبصحت ہیں۔