قصور،لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلوگرام سے زائد چرس اور ساڑھے تین کلوگرام افیون برآمد، 02 ملزمان گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2025 12:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) قصورمیں عیدالفطر پر شہر میں فروخت ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلوگرام سے زائد چرس اور ساڑھے تین کلوگرام افیون برآمد کر کے 02 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ عیدالفطر پر شہر میں فروخت کیلئے سپلائی ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلوگرام سے زائد چرس اور ساڑھے 03 کلوگرام افیون برآمد‘ رکن پورہ قصور کے رہائشی 02 ملزمان شعبان اور اکمل کو گرفتار کر لیا گیا‘ ملزمان بذریعہ رکشہ منشیات بائی پاس قصور سے شہر میں سپلائی کر رہے تھے‘ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن پر مشتمل ٹیم نے سپیشل ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان شہر اور گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے‘ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر شہر سمیت ضلع بھر میں آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری ہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :