ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیرصدارت اجلاس ،اپریل میں ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 27 مارچ 2025 13:17

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اپریل میں ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر ڈاکٹر محمد گیر نے آمدہ مہم بارے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے لئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں، سکیورٹی اور پولیو ٹیموں کا پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو پولیو مہم کی سختی سے نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :