لاہور میں 542 ون ویلرز گرفتار، 460مقدمات درج

جمعرات 27 مارچ 2025 13:51

لاہور  میں  542 ون ویلرز گرفتار، 460مقدمات درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال مختلف کارروائیوں میں 542 ون ویلرز کو گرفتار کرکے 460مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسنگ اورو ن ویلنگ کے تدارک کیلئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں سی سی پی او لاہور نے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ون ویلنگ اور ریسنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :