کٹھوعہ میں حملے میں افسر سمیت بھارتی فورسز کے4 اہلکار زخمی

جمعرات 27 مارچ 2025 14:17

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں جاری آپریشن کے دوران حملے میں ایک افسر سمیت بھارتی فورسز کے4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایس پی دھیرج کٹوج اور اہلکار ضلع کے علاقے جوتھانہ میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن گزشتہ پانچ روز سے جاری ہے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔