ملتان ڈویژن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر ہرصورت مکمل کیا جائے،سپیشل سیکرٹری صحت

جمعرات 27 مارچ 2025 15:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ محکمہ صحت و آبادی کے زیرانتظام ملتان ڈویژن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا استعمال شفافیت کے ساتھ کیا جائے اور موجودہ مالی سال کے اختتام تک جن منصوبہ جات کی مقررہ معیاد ہے ان کو ہرصورت مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسران،چیف ایگزیکٹو افسرا ن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے علیحدہ علیحدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بہبود آبادی پروگراموں، صحت و سروس ڈیلیوری کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل و چیلنجز کو تفصیلاً زیربحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو کسی صورت بھی ناقص نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی سرکاری فنڈز میں کسی بھی سطح پر کرپشن کو برداشت کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ مراکز اور موبائل ہیلتھ یونٹس کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے اور لوگوں کو متوازن خاندا ن کی تشکیل بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔