وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات

جمعرات 27 مارچ 2025 15:39

وفاقی وزیر  قانون وانصاف   سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نےملاقات کی ۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت بل اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعارف کرایا گیا ہے ۔سفیر نے وزیر کو اپریل میں ڈچ ہاکی کے لیجنڈ فلوریس جان بوولینڈر کے آئندہ دورے کے بارے میں بھی بتایا ۔اس موقع پر کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کھیلوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ بین الاقوامی سطح پر باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کے نیدرلینڈ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔