سپریم کورٹ کی لاء گریجویٹس کو سپریم کورٹ کے زیر اہتمام ہر قسم کے انٹرن شپ پروگراموں کی تردید

جمعرات 27 مارچ 2025 17:16

سپریم کورٹ  کی لاء گریجویٹس کو سپریم کورٹ کے زیر اہتمام ہر قسم کے انٹرن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاءگریجویٹس کو سپریم کورٹ کے زیر اہتمام ہر قسم کے انٹرن شپ پروگراموں کی تردید کی ہے اور طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اگر کسی کو ایسی بدنیتی پر مبنی مہم نظر آتی ہے تو رجسٹرار سپریم کورٹ کو رپورٹ کریں۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ یہ بات چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ حلقوں نے ہارورڈ لاء سکول سیزنل انٹرنشپ پروگرام شروع کیا ہے جس میں اسے سپریم کورٹ آف پاکستان کی زیر سرپرستی پیش کیا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ہارورڈ لاء سکول سمیت کسی بھی ادارے کے طلباء کے لیے کسی سیزنل انٹرنشپ کو سپانسر نہیں کرتی ہے، یہ طلباءکو محتاط رہنے کی تلقین کرنے کے لیے ہے اور اگر کسی کو اس طرح کے بدنیتی پر مبنی پروگرام نظر آتے ہیں تو رجسٹرار آفس کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

وضاحت میں مزید کہا گیا کہ دلچسپی رکھنے والے طلباء کی معلومات کے لیے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام چلاتی ہے جو ایک موزوں عمل و طریقہ کار کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے اور سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کی ایک کمیٹی اسے سنبھالتی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کسی انٹرن شپ پروگرام کی سرپرستی نہیں کرتی اور نہ ہی اس کی ملکیت رکھتی ہے۔