ایس ای سی پی کے چیئرمین کی انویسٹ سری لنکا 2025 میں شرکت

جمعرات 27 مارچ 2025 17:48

ایس ای سی پی کے چیئرمین کی انویسٹ سری لنکا 2025 میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عاکف سعید نے سری لنکا میں منعقد ہونے والے" نیویگیٹنگ فرنٹیئر کیپٹل مارکیٹس" سیشن میں پینلسٹ کے طور پر شرکت کی۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے "انویسٹ سری لنکا کیپیٹل مارکیٹ انویسٹمنٹ فورم 2025" میں پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

تقریب میں چیئرمین ایس ای سی پی نے پاکستان کے ترقی پسند ریگولیٹری فریم ورک کو ایک محرک کے طور پر پیش کیا جو کیپیٹل کی تشکیل، وسائل کی موثر تقسیم اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ایس ای سی پی کی انقلابی اصلاحات کو اجاگر کیا، جو پاکستان کی مضبوط کیپیٹل مارکیٹوں کو جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر پیش کر رہی ہیں جہاں پاکستان کے وفد نے سری لنکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور نمایاں کیپیٹل مارکیٹ اداروں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ سٹریٹجک مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کولمبو اسٹاک ایکسچینج ، اور ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج کے درمیان سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے، علم کے تبادلے اور سرحد پار سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔اس فورم نے بین الاقوامی سٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے فرنٹیئر مارکیٹس کو فروغ دینے میں ایس ای سی پی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔