ریسکیو 1122 اپر کوہستان کا عید الفطر کیلئے ایمرجنسی ماسٹر پلان جاری،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

جمعرات 27 مارچ 2025 17:55

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ریسکیو 1122 اپر کوہستان نےعید الفطر کیلئے ایمرجنسی ماسٹر پلان جاری کرتے ہوئے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔عید الفطر کے موقع پر کوہستان بھر میں ریسکیورز ہائی الرٹ رہیں گے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر نے ضلع بھر کےلئے تیار کردہ ایمرجنسی ریسکیو پلانز کو حتمی شکل دے دی۔

اس حوالہ سےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر نے بتایا کہ کوہستان بھر میں ریسکیورز کو عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور عید کے دنوں میں ریسکیو اہلکار چوبیس گھنٹے عوام کو بھر پور خدمات فراہم کرنے کے لئے چوکنا رہیں گے۔ عید کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر نے عید کے اس پر مسرت موقع پر کوہستان کی عوام کو آگاہی کے طور پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ٹریفک قوانین کا احترام کریں،ون ویلنگ،اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استمال یقینی بنائیں،اس سے روڈ ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آتی ہیں، ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا عمل ہیں چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں اور ایک مہذب شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :