صدر مملکت کا گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت، دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 27 مارچ 2025 18:22

صدر مملکت کا گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت، دہشت ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت، دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔